اے سی سی اے

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دی

اے سی سی اے کے انتخابات میں پہلی پاکستانی، جنوبی ایشیائی اور مسلمان خاتون عائلہ مجید صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

عالمی اکانٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس کے انتخابات کے دوران 120 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون صدر منتخب ہونے والی عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔

عالمی اکانٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائے گی، عالمی اکانٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس نے اڑھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔

پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای اوعائلہ مجید نے 2006 میں عالمی اکانٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او عائلہ مجید کو توانائی، ڈی کاربونائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی سپیکر ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عائلہ مجید نے کہا کہ میں عالمی اکانٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس کے ممبران کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں.
اس شعبے کو ترقی دینے اور پرکشش بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہوئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائوں گی۔ ایسوسی ایشن کے ممبران کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہرممکن حد تک سہولیات کی فراہمی ترجیح ہو گی.

واضح رہے کہ عالمی اکانٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹس کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں