حال میں ہی ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق الٹرا پروسیسڈ غذائیں زیادہ استعمال کرنا عمر تیزی سے بڑھنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
محققین کی طرف سے 22 ہزار افراد سے زیادہ پر کی گئی تحقیق کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ ایسی غذائوں کا عمر کے تیزی کے ساتھ بڑھنے سے براہ راست تعلق ہے۔
اس تحقیق کے دوران اٹلی کی یونیورسٹی آف کیسامسیما کے محققین نے 22 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا جس میں انہیں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں عمر کے تیزی کے ساتھ بڑھنے سے بہت گہرا تعلق رکھتی ہیں۔
محققین کے مطابق ان غذائوں میں صرف پیکٹ میں بند اسنیکس یا میٹھے مشروبات ہی شامل نہیں بلکہ غیر نقصان دہ نظر آنے والی اشیاء جیسے کہ وافر مقدار میں بنائی گئی یا پیکٹ میں بند بریڈ، فروٹ یوگرٹ، ناشتے میں استعمال کیے جانے والے کچھ قسم کے دلیے یا گوشت کے متبادل اشیاء بھی شامل ہیں۔
یہ تمام غذائیں ایڈیٹیوز اور پریزرویٹیوز سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن ان میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے گلوکوز میٹا بولزم اور پیٹ کی صحت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
محققین نے اس تحقیق میں حیاتیاتی عمر کی پیمائش کے لیے 30 سے زیادہ مختلف اقسام کے بائیو مارکر کا استعمال کیا اور ان افراد میں ایسے افراد جو بڑی مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے تھے ان کی حیاتیاتی عمر ان کی تاریخی عمر سے زیادہ پائی گئی۔
محققین کا کہنا ہے کہ تاریخی عمر کے برعکس حیاتیاتی عمر ہمارے جسم بشمول اعضا، بافتوں اور نظام کے متعلق معلومات منعکس کرتی ہے۔ان افراد کے خون کے بائیو مارکرز کو استعمال کرتے ہوئے محققین نے شرکا کی کی طرف سے استعمال کی گئی ان غذائوں کی کھپت کا اندازہ لگایا۔
محققین کے مطابق ان کی تحقیق کے نتائج ایسی غذائی ہدایات کا واضح طور پر تعین کرتے ہیں جو دیر پا صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکے۔