فوجی آپریشن کی منظوری

وزیراعظم کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے
انسداد دہشت گردی کیلیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کی صدارت
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائیگی۔
آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ
ادھر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے،
آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی.
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے
مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے سات فیصد پر آگئی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی،
معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، آئی ایم ایف نے کہا ہے 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں وزرائےاعلیٰ نے معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے
معیشت کی بہتری کے لیے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے، وزیراعظم جلد معاشی میپ پیش کریں گے
اس ے علاوہ ٹیکس نیٹ میں اضافی کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے
اور موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں