ایک گھنٹہ چہل قدمی

ایک گھنٹہ چہل قدمی زندگی میں کتنا اضافہ کر سکتی ہے، حیران کن انکشاف

حال میں ہی ہونے والی تحقیق کے مطابق 40 برس سے زیادہ عمر کے افراد کا صرف ایک گھنٹہ چہل قدمی کرنا ان کی زندگی کو تین سال تک بڑھا سکتا ہے۔
اس مطالعے کے دوران آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے محققین نے 40 برس سے زیادہ کی عمر والے افراد میں جسمانی سرگرمی اور زندگی کی طوالت کے درمیان تعلق کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق اگر ادھیڑ عمر افراد جسمانی طور پر فعال ہو جائیں تو ان کی زندگی میں اوسطا پانچ سال تک اضافہ ہو سکتا ہے۔اس تحقیق میں سائنس دانوں نے لکھا ہے کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی جتنی سمجھی جاتی تھی صحت کے لیے اس سے زیادہ فائدے مندثابت ہو رہی ہے۔

اس تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے پیشگوئی کرنے والا ایک ماڈل تیار کیا تاکہ مختلف نوعیت کی اضافی جسمانی سرگرمی کے زندگی کی مدت پر اثرات کی پیمائش کی جا سکے۔اس کے بعد تحقیق میں شامل سائنس دانوں نے 2003 سے 2006 تک کم از کم 40 برس کے افراد کا نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنل ایگزیمینیشن سروے میں حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تفصیل کے ساتھ معائنہ کیا۔

اس ڈیٹا میں امریکا کے سینسس بیورو کا 2019 کی آبادی اور نیشنل سینٹر فار ہیلتھ اسٹیٹسٹکس کا 2017 کی اموات کا ڈیٹا بھی شامل کیا گیا تھا، اس مطالعے کے بعد تحقیق میں معلوم ہوا کہ 40 برس سے زیادہ عمر کے 25 فی صد سب سے زیادہ فعال امریکیوں کی جسمانی سرگرمی روزانہ ایک گھنٹہ چہل قدمی تھی، جس کے دوران انہوں نے تک معتدل رفتار کے ساتھ 160 منٹ چہل قدمی کی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں