پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک موقع پر 100 انڈیکس 444 پوائنٹس اضافے سے 96 ہزار 345 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے نتیجہ میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 444 پوائنٹس اضافے سے 96 ہزار 345 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
گزشتہ روز بھی بازار حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری بلندی کا رجحان ابھی تک مارکیٹ پر غالب ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 96 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے بھی اوپر جا پہنچا۔
بازار حصص میں بدھ کے روز بھی مارکیٹ کا آغاز بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، گزشتہ کئی ہفتوں سے سٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیزی کا رجحان جاری ہے، جس کے نتیجہ میں بازار حصص میں بلندی کے نت نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلسل مثبت رجحان کے باعث سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی تھی۔
اسی تناظر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور مسلسل جاری رہنے کے بعد سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا تھا اور اس روز مارکیٹ میں 19 ارب 37 کروڑ 58 لاکھ 54 ہزار 288 روپے مالیت کے 37 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار 671 شیئرز کا لین دین ریکارڈ ہوا تھا۔