مسوڑھوں کی بیماری

مسوڑھوں کی بیماری اور ایک مہلک مرض کے مابین گہرے تعلق کا انکشاف

مسوڑھوں کی بیماری طویل عرصہ دل کی بیماری یا جلد موت کے امکانات سے منسلک رہی ہے تاہم اب اس کے ذیابیطس جیسے مہلک مرض سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

حال میں ہی کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران انکشاف سامنے آیا ہے کہ مسوڑھوں کو لاحق ہونے والی بیماری اور ذیابیطس جیسے مہلک مرض کے مابین بھی گہرا تعلق ہے۔

حالیہ تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ذیابیطس نہ صرف پیریڈو نٹائٹس ( مسوڑھوں کی بیماری ) کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے بلکہ یہ کہ دونوں کیفیات کے درمیان دو طرفہ تعلق بھی ہے، یعنی یہ دونوں ایک دوسرے پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ نشونما بھی پا سکتی ہیں۔

چیئر مین آف پیریڈو نٹولوجی یونیورسٹی ڈاکٹر اینٹون سکیلین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسوڑھوں کو لاحق ہونے والی بیماری اور ذیابیطس میں تعلق وقت کے ساتھ ساتھ مزید مہلک ہوتا جاتا ہے۔ تاہم اس سے قبل مسوڑھوں کو لاحق ہونے والی بیماری کا اعتدال یا شدت طویل عرصے سے دل کی بیماری یا جلد موت کے امکانات سے منسلک چلی آ رہی تھی۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ذیابیطس دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگوں کو متاثر کر رہی ہے اور یہ مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جسم یا تو کافی انسولین پیدا کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے یا جسم کے خلیے اس ہارمون کے لیے کم حساسیت پیدا کر لیتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں