کوکوا اور سبز چائے میں بھرپور مقدار میں پائے جانے والے فلیونول مرکبات روزمرہ کے تنائو میں رگوں کے نظام کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حال میں ہی ہونے والی ایک نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق فلیونول سے بھرپور کوکوا مشروب تنائو اور انتہائی چکنی غذائوں کے مضر اثرات سے جسم کے رگوں کے نظام کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
فلیونول سے بھرپور کوکوا اور سبز چائے تنائو اور انتہائی چکنی غذائوں کے مضر اثرات سے جسم کے رگوں کے نظام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق تنائو کے وقت میں غذائوں کا انتخاب قلبی صحت پر تنائو کے اثرات کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
مثال کے طور پر حال ہی میں یونیورسٹی آف برمنگھم میں ہونے والی ایک تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج میں معلوم ہوا کہ چکنائی سے بھرپور غذائیں رگوں کی کارکردگی اور دماغ تک آکسیجن کی رسائی کو متاثر کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
اب ایک نئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق فلیونول سے بھرپور کوکوا مشروب کا چکنی غذائوں کے ساتھ استعمال چکنی غذائوں پر اثر رکھتے ہوئے رگوں کے نظام کو تنائو سے بچانے میں معاون ہو سکتا ہے۔
جرنل فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق کے سربراہ مصنفہ روزنڈا بینہم کا کہنا ہے کہ فلیونول ایک ایسا مرکب ہیں جو مختلف پھلوں، سبزیوں، چائے اور گری دار میووں بشمول بیری اور خام کوکوا میں پائے جاتے ہیں۔
فلیونول صحت کے لیے فوائد رکھنے کے طور پر اپنی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں باخصوص بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے اور قلبی صحت کی حفاظت کرنے کے لیے ان کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔