سابق آرمی چیف باجوہ

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، سابق آرمی چیف باجوہ

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، سابق آرمی چیف باجوہ
سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک کے حوالے سے سابق خاتون اول کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے۔
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےمیڈیا کو دیے گئے بیان میں بشری بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کوئی ملک ایسی بات کیسے کرسکتا ہے خاص طور پر جس کے ساتھ ہماری اتنی دوستی ہو،
بشریٰ بی بی کے دورے پر ان کے لیے خانہ کعبہ اور روضہ رسول کا دروازہ کھولا گیا اور ان کو بے شمار تحائف دیے گئے۔
جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اس کے بعد اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے بھی سعودی عرب گئیں،
2021 میں عمران اور بشریٰ بی بی پھر سعودی عرب گئے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شریعت کے نفاذ کے متعلق بات کوئی ملک کیسے کر سکتا ہے،
ان کو سعودی عرب نے اربوں ڈالر رول اوور کر کے دیے، اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے،
یہ میرے لیے بھی بڑا معمہ ہے، لگتا ہے عمران خان بھی اپنا بیانیہ بنانے کے لیے کل کہہ دیں گے کہ یہ بات درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فکر اور تشویش ہے، ریٹائرڈ فوجی کے پاس اپنا کوئی دفاع نہیں ہوتا،
سابق آرمی چیف باجوہ نے کہا کہ سویلین تو کسی بھی حوالے سے بات کر لیتے ہیں، لگتا ہے بشریٰ بی بی نے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے شریعت کی باتیں شروع کردی ہیں۔
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ان کے تعلقات کبھی بھی خراب نہیں ہوئے، صرف ایک مرتبہ شاہ محمود قریشی کے ایک بیان سے سعودی عرب پریشان ہوا تھا۔
سابق آرمی چیف باجوہ نے بتایا کہ دوسرے دورے پر محمد بن سلمان خود عمران خان کو ریسیو کرنے جدہ آئے
تعلقات خراب کیسے ہوئے، رات کو جو کھانا ہوا تھا اس میں شاہ محمود قریشی اور میں بھی موجود تھا۔
جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ تعلقات خراب ہوں اور سعودی ولی عہد انہیں خود لینے آئے۔
عمران خان ننگے پاؤں مدینے گئے تو باجوہ کو فون آگئے ایسے لوگ نہیں چاہئیں یہ کسے لے آئے، بشریٰ بی بی
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے کہا تھا کہ احتجاج کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی
اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے
اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو فون آنا شروع ہوگئے کہ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں ہم تو ملک سے شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آگئے ہیں۔
سابق آرمی چیف باجوہ نے کہا کہ یہ باتیں بانی پی ٹی آئی نے کبھی سرعام نہیں کیں،
اگر یہ باتیں غلط ہوں تو سابق آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ سے پوچھا جائے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو یہ باتیں کسی نے بتائی تھیں۔
بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ اس وقت سے ہم پر گند اچھالنا شروع ہوگیا،
میرے خلاف باتیں کی گئیں اور بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں