جسمانی سرگرمی

جسمانی سرگرمی سے انسانی عمر میں حیران کن حد تک اضافے کا انکشاف

مصروف ترین دنیا میں آپ کی روز مرہ کی زندگی میں زیادہ جسمانی سرگرمی آپ کی عمر میں 5 سال تک کا اضافہ کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ انکشاف حال میں ہی برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میں کیاگیا ہے کہ جسمانی طور پر زیادہ فعال ہونا آپ کی زندگی کو کم از کم پانچ سال تک بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والے اس مطالعے کے سینئر مصنف اور صحت عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر لینرٹ ویرمین کا کہنا ہے کہ مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ امریکا میں جسمانی طور پر سرگرمی کی کم سطح کی وجہ سے عمر کا نقصان تمباکو نوشی اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے برابر ہے۔

اس سے قبل 2019 میں ہونے والی ایک تحقیق سے حاصل کردہ نتائج میں بتایا گیا تھا کہ جلد موت کا خطرہ زیادہ جسمانی سرگرمی والے افراد میں کم ہوتا ہے۔ مطالعے میں شرکا کی سرگرمی کی سطح کو ایکسلرومیٹر کے ذریعے ماپا گیا۔

صحت عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر لینرٹ ویرمین کا کہنا ہے کہ2019 کا مطالعہ دیگر عوامل کے ساتھ مل کر پہلے ہی ظاہر کر چکا ہے جبکہ حالیہ تحقیق میں بھی جسمانی طور پر سرگرمی اور جلد موت کے درمیان تعلق سروے میں تقریبا دو گنا زیادہ مضبوط پایا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں