کینسر سے اموات

کینسر سے اموات میں آنے والے برسوں میں مسلسل اضافے کا خدشہ

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جدت کے باوجود کینسر سے اموات لوگوں کے لیے ایک بڑا اہم چیلنج ہے، 2050 تک 27 فیصد اموات کینسر سے ہوں گی۔
حال میں ہی آرگنائزیشن فار اکانومک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ( او ای سی ڈی ) کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ کینسر سے متعلقہ اخراجات کی موجودہ ٹری جیکٹری ناپائیدار ہے۔ تحقیق میں کینسر کی جلد اسکریننگ، تشخیص اور علاج کے لیے بھاری سرمایہ کاری پر بہت زیادہ زور دیا گیا۔

آرگنائزیشن فار اکانومک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ( او ای سی ڈی ) کے ممبر ممالک میں برطانیہ، آسٹریلیا، امریکا، جاپان اور یورپین یونین کے ممالک شامل ہیں۔

ایک اور نئی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کینسر سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ اندازوں کے مطابق 2023 تا 2025 میں 1 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ کی تعداد 2038 تا 2040 میں بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس تازہ ترین تحقیق سے حاصل کردہ نتائج میں او ای سی ڈی کے محققین کا کہنا ہے کہ جدت کے باوجود کینسر برطانیہ میں لوگوں کے لیے صحت کا ایک بڑا اہم چیلنج اور موت کا ایک بڑا سبب بنتا جا رہا ہے۔

اس رپورٹ کے نتائج پر مبنی جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2050 تک 75 برس سے کم عمر افراد میں 27 فیصد اموات کینسر کی وجہ سے واقع ہو سکتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں