وائی فائی سروس کی بندش

سیکیورٹی خدشات، موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائےگا، وزارت داخلہ

اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات، موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائےگا، وزارت داخلہ
وزارت داخلہ کے ترجمان نے موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ بند کرنے کی تصدیق کردی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں وائی فائی اور موبائل ڈیٹا کو بند کرنے کا تعین کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش سے وائی فائی کی سہولت بھی متاثر ہوگی
تاہم موبائل سروس کھلی رہے گی اور اس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں