بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، مذاکرات ہو رہے ہیں یا نہیں، سب بتا دیا

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیرسٹر گوہر کی دیگر رہنمائوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، انہوں نے بانی کو احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں لیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو ان کے ساتھ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی تھے جبکہ علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل آئے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پارٹی کے رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں لیتے ہوئے بات چیت کی، عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی رہنمائوں کی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی ، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ بانی کی احتجاج کی یہ کال فائنل ہے، احتجاج ختم ہونے والی کوئی بات نہیں۔

اس موقع پر صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ مذاکرات جو چل رہے ہیں، اس کا کچھ بتا دیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی اس پر آپ کو ان شاء اللہ بتائیں گے وہ چل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔ جس پر تحریک انصاف کا قافلہ صوابی سے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا،

پی ٹی آئی کے قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں