بیلاروس

بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تجارت سمیت کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط

وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات، دونوں ممالک میں تعاون کے روڈ میپ پر بھی دستخط

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروسی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پرجوش انداز میں مصافحہ بھی کیا، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، بیلاروسی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ محمد شہباز شریف نے بیلاروسی صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا جبکہ معزز مہمان نے بھی اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا، اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم ہائوس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان انسداد اجارہ داری ضابطے کے درمیان الیکٹرانک کامرس تعاون پر مفاہمت کی یادداشت، نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل آف پاکستان اور ریپبلکن یونٹی انٹرپرائز کے درمیان ایکریڈیٹیشن کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت، بیلاروسی کمیٹی آف اسٹیٹ کنٹرول اور پاکستان کے آڈٹ جنرل آفس کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یادداشت، بیلاروسی اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے محکمہ مالیاتی نگرانی اور پاکستانی مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

وزارت قدرتی وسائل، ماحولیاتی تحفظ، ہنگامی صورتحال کی وزارت اور این ڈی ایم اے کے درمیان ہنگامی حالات کی روک تھام اور خاتمے کے شعبوں میں بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ نیوٹک پاکستان اور بیلاروسی تعلیمی ادارے کے درمیان ایم او یوز، دونوں ممالک کے درمیان حوالگی سے متعلق معاہدے اور صحت کی خدمات میں مہارت اور ٹیسٹ کے لیے ڈریپ، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کے حوالاے سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں