سٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تاریخ رقم ہو گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور
آج (جمعرات) کو کاروباری دن کا آغاز ہونے کے کچھ دیر بعد 100 انڈیکس نے 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ کی حد عبور کر لی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ریکارڈ تیزی، انڈیکس میں 4 ہزار 695 پوائنٹس کا اضافہ
100 انڈیکس 1 ہزار 98 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 368 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 540 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کومتی درست اقدامات کے پیش نظر ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،
اسی سلسلے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج جمعرات کے روز بازارِ حصص میں 1099 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی،
جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی ایک لاکھ پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی
اور کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 479پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ترقی معاشی بہتری کی نوید ہے۔
پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیز درست سمت میں گامزن ہیں۔ اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایکس میں گزشتہ روز بھی زبردست تیزی آئی تھی اور انڈیکس اپنی 5 سطحیں بحال کرگیا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج کاروباری دورانیے کا اختتام 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار 98ہزار اور 99ہزار کی 5سطحیں بحال ہونے کے ساتھ 99269پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں