انڈیکس بلند ترین سطح

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر بلندی پر؛ انڈیکس 100500 کی سطح عبور کرگیا

کراچی: آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر بلندی پر؛ انڈیکس 100500 کی سطح عبور کرگیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر بلندی پر ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 100500 کی سطح عبور کر چکا ہے۔
گزشتہ روز پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے
ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی اور مارکیٹ 813 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 082 پوائنٹس پر پر بند ہوئی۔
آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی ابتدا ہی سے بازار حصص میں تیزی کا رجحان ہے جب 445 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 100528 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس میں تیزی کے حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار حصص میں تیزی اور بلندی کے ریکارڈز ملک کی معاشی بہتری کی نوید ہے۔
پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں جا رہی ہیں، جس کے نتائج معیشت میں نمایاں بہتری کے حامل ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج می انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنے پر
اپنے بیان میں کہا تھا کہ معاشی ٹیم کی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سفر دراصل حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی علامت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے اسی طرح محنت کرتے رہیں گے
اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں