عام طور پر المونیئم فوئل کسی کھانے کی ڈش کو محفوظ کرنے سمیت کئی کاموں میں استعمال ہوتا ہے تاہم اس کے طبی فوائد سے بہت کم لوگ باخبر ہیں۔
اس آرٹیکل میں المونیئم فوئل سے حاصل ہونے والے مختلف فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ٹھنڈ لگ جانا
اگر تو آپ سردی کی وجہ سے ہونے والے شدید نزلے زکام سے فوری طور پر نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ اس کی پانچ سے سات شیٹس لیں اور انہیں اچھی طرح اپنے پیروں کے گرد لپیٹ لیں اور ان کو تقریبا ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔
اس کے بعد تقریبا ایک گھنٹے کے لیے ورق اتار کر اپنے پیروں کو کھلا چھوڑ دیں اور اس کے بعد پھر سے اپنے پیروں پر دوبارہ لپیٹ لیں، اگر آپ اس عمل کو ہر شام دہرائیں گے تو دو راتوں کے بعد آپ کو حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے۔
درد
اگر آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں تو جہاں درد ہو رہا ہو، اس جگہ کو المونیم ورق کی چادر میں لپیٹ لیں تو اس سے درد کے خلاف بہت جلد مدد مل سکتی ہے۔ ورق کو اس کی جگہ پر رکھنے کے لیے پٹی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سونے سے پہلے درد والے جوڑوں کے گرد ورق لپیٹ لیں اور پھر سوئیں، یہ عمل تقریبا سات رات تک دہرانے سے مفید نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
تھکاوٹ
تھکاوٹ کا شکار ہونے کی صورت میں آپ المونیم ورق کی چند چادریں لے کر انہیں دو سے چار گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھیں، اس کے بعد وہ شیٹس اپنے چہرے پر رکھ لیں، خاص طور پر اپنی پلکوں اور گالوں پر رکھ کر آرام سے لیٹ جائیں، اس کے نتیجہ میں آپ کو کچھ ہی دیر میں ٹھنڈی المونیم شیٹس کے آرام دہ اثر محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔
اس حوالے سے یہ واضح رہنا چاہئے کہ اگرچہ المونیم ورق سے روزمرہ کے درد کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے لیکن آپ نے اسے کبھی بھی پیشہ ورانہ طبی طریقہ کار کا متبادل نہیں سمجھنا اور کسی بھی طرح کے گھریلو علاج کو آزمانے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کیا جائے۔