اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بھاری اضافہ کردیا۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کے فی لیٹر نرخ میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 258 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت نے لائٹ ڈیزل کے نرخوں میں 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کے بھاؤ میں 62 پیسے کی کمی کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164.98 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کا بھاؤ 151 روپے 73 پیسے کم ہوگیا ہے.