ویپنگ

ویپنگ کرنے سے انسانی جسم پر فوری طور پر ہونے والے اثرات کیا ہیں؟

ای سگریٹ اگرچہ نیکوٹین سے پاک ہوتے ہیں ، اس کے باوجود ویپنگ سے گردش خون فوری طور پر متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران ماہرین پر یہ انکشاف ہوا ہے کہ ویپنگ کرنا جسم میں گردش خون کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے، اس سلسلے میں ایک نئی امیجنگ اسٹڈی سے پتہ چلا کہ ای سگریٹ اگرچہ نیکوٹین سے پاک ہوتے ہیں لیکن خون کی گردش پر اثرات ضرور پڑتے ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق کی قیادت ڈاکٹر ماریان ناباٹ نے کی جو کہ یونیورسٹی آف آرکنساس فار میڈیکل سائنسز سے تعلق رکھتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ای سگریٹ کو طویل عرصے سے باقاعدہ تمباکو نوشی کے محفوظ متبادل کے طور پر فروخت کیا جا رہا ہے تاہم یہ درست نہیں ہے۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں کی جانے والی اس تحقیق میں 21 سے 49 سال کی عمر کے 31 صحت مند ویپرز اور سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق کے دوران ہر شرکا کا دو بار ایم آر آئی کیا گیا۔ ایک بار تین قسم کے تمباکو استعمال کرانے سے پہلے اور ایک بار بعد میں۔ 3 قسم کے تمباکو میں ایک تمباکو سگریٹ، دوسری نیکوٹین کے ساتھ ای سگریٹ اور تیسری نیکوٹین کے بغیر ای سگریٹ استعمال کرائی گئی۔

اس تحقیق میں شامل تمام شرکا میں خون کے بہائو کو روکنے کے لیے ان کی اوپری ران پر ایک کف رکھا گیا۔ ایک بار جب اس کو ختم کیا گیا تو، محققین نے بڑی، فیمورل شریان میں خون کے بہائو کی رفتار کی پیمائش کی اور یہ جانکاری حاصل کی کہ خون میں کتنی آکسیجن ہے جو ٹشوز کو فراہم ہونے کے بعد دل میں واپس آ رہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں