فٹ بال

فٹ بال کو سر سے مارنے کے باعث دماغی صحت کو نقصان پہنچنے کا انکشاف

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کھیل میں بار بار فٹ بال کو سر سے مارنے کے اثرات کے نتائج پہلے سے معلوم شدہ نتائج سے کہیں زیادہ ہیں۔

محقق ڈاکٹر مائیکل لپٹن اگلے ہفتے ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے اجلاس میں نئی تحقیق کے نتائج پیش کریں گے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ کھیل کے دوران فٹ بال کی گیند کو سر سے اچھالنا دماغ کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔

مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ایم آر آئی دماغی اسکین سے یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ یہ عمل انسان کے دماغ کے ان حصوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو پہلے ہی کمزور اعصابی روابط سے منسلک ہوں، جیسے کوئی دائمی تکلیف دہ انسیفالوپیتھی (سی ٹی ای) ہو سکتی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سنٹر میں ریڈیولوجی کے پروفیسر اور مطالعہ کے سینئر مصنف ڈاکٹر مائیکل لپٹن کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران کھیل میں بار بار سر سے گیند کو مارنے کے اثرات کے نتائج پہلے سے معلوم شدہ نتائج سے کہیں زیادہ ثابت ہوئے۔

حالیہ تحقیق سے اخذ کئے جانے والے نتائج کے مطابق یہ عمل دماغ میں ہونے والے منفی اثرات کے بارے میں تشویش پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ ڈاکٹر مائیکل لپٹن اور ان کے ساتھی اگلے ہفتے شکاگو میں ہونے والے ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے اجلاس کے دوران ان نتائج سے آگاہ کریں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں