سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے سے اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتوں سے تیزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ہر دن نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی بازار حصص میں تیزی کا رجحان ہی غالب ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 5ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے 105276 پوائنٹس کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا۔
اس کے بعد بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان بازار حصص میں چھایا رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 897 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 105456 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔
یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے ہر دن ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار 545پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
یہ بھی واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1284 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 38 کروڑ 87 لاکھ 19 ہزار 570 روپے مالیت کے 69 کروڑ 76 لاکھ 48 ہزار 587 شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔