9 مئی مقدمات

9 مئی مقدمات ، جے آئی ٹی رپورٹ میں پی ٹی آئی قیادت مجرم قرار

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی، جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی آئی قیادت اور کئی رہنمائوں کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے 9 مئی کو عوام کو اکسایا، اسد عمر، اعظم سواتی سمیت دیگر ملزمان گناہگار ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی، جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کر لی، جس میں اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے 9 مئی کو عوام کو اکسایا تھا۔

جے آئی ٹی کی طرف سے کی جانے والی تفتیش کے مطابق اسد عمر ، اعظم سواتی ، حافظ فرحت سمیت دیگر ملزمان گنہگار ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت بھی گنہگار ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا سے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں تاریخ چاہیے، پہلے آپ کہہ رہے تھے کہ تفتیش مکمل کریں اب تفتیش مکمل ہو گئی ہے تو بحث کریں۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر 14 جنوری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہائوس حملہ ،تھانہ شادمان جلائو گھرائو سمیت سانحہ 9 مئی کے 5 مقدمات میں بھی اہم پیشرفت سامنے آ گئی، تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں ملزمان کو 4 مقدمات میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے جمشید اقبال چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ کے خلاف 4 مقدمات میں تفتیشی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو پیش کر دی۔ اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ ، مزمل مسعود عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں