شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کر دئیے گئے، ان کے اہلخانہ فون نمبر یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شام میں بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ نے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے فوری طور پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، ان کے اہلخانہ فون نمبر یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شام میں اس وقت 1200 پاکستانی موجود ہیں، تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور دمشق سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان میں رابطے کے لیے درج ذیل فون نمبر: 051-9207887 اور ای میل cmu1@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متحرک ہو چکا ہے۔
اس سلسلے میں اگر شام میں رابطہ کرنا مطلوب ہو تو ان کے لیے درج ذیل فون نمبر/واٹس ایپ +963987127822، +963990138972 اور ای میل parepdamascus@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد پاکستانی شہری وہاں پھنس گئے ہیں۔