ٹی بی کی تشخیص

ٹی بی کی تشخیص کیلئے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے نیا ٹیسٹ متعارف

ٹی بی کی تشخیص کیلئے نئے ٹیسٹ کی توثیق کا مقصد اس مہلک اور خطرناک متعدی بیماری کے خاتمے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

اس ٹیسٹ کو ایکسپرٹ ایم ٹی بی کہا جاتا ہے ، عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے تپ دق یعنی ٹی بی کی تشخیص کیلئے اس نئے ٹیسٹ کی توثیق اس لئے کی ہے تاکہ ایک مہلک اور خطرناک متعدی بیماری کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جا سکے۔

اس نئے ٹیسٹ کو Xpert MTB/RIF Ultra کہا جاتا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق اس ٹیسٹ میں جینیاتی مارکروں اور تپ دق کے جراثیم کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے مالیکیولز کے تجزیے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹی بی کا سبب بننے والا بیکٹیریا عام طور پر بیماری سے متاثرہ لوگوں کے تھوک میں پایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ نیا ٹیسٹ عالمی ادارہ صحت سے توثیق حاصل کرنے والا پہلا ٹیسٹ ہے جو کہ “پری کوالیفیکیشن اسٹیٹس” حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ٹیسٹ سخت معیارات کی جانچ سے گزرنے کے بعد اجازت حاصل کر سکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ایکسیس ٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس ڈاکٹر یوکیکو ناکاتانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تپ دق کے لیے تشخیصی ٹیسٹ کی یہ پہلی پری کوالیفیکیشن ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کر رہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں