گردوں کی صحت

گردوں کی صحت کو سرد موسم میں برقرار رکھنے کیلئے انتہائی کارآمد ہدایات

سردیوں کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی گردوں کی صحت برقرار رکھنے اور مجموعی تندرستی کیلئے گردے کے موافق غذا کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔

سردیوں کے دوران ہم زیادہ تر نمک اور چینی کی مقدار والی خوراک استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں تاہم تازہ پھلوں، سبزیوں، اناج اور پروٹینز سے بھرپور متوازن غذا گردوں کی صحت کو سہارا دینے کیلئے ضروری ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سرد مہینوں میں ہائیڈریٹ رہنا بھی ناگزیر ہوتا ہے چاہے پیاس لگے یا نہ لگے، تاہم اگر آپ پانی نہیں پینا چاہتے تو جسم کی ضروری ہائیڈریشن لیول کو برقرار رکھنے کے لیے سوپ یا جڑی بوٹیوں والی چائے کو مشروبات کے طور پر استعمال کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گردے صحیح طریقے سے کام کرتے ہوئے فضلے کو موثر طریقے سے فلٹر بھی کریں۔

ریڈ کلف لیبز میں ٹیکنیکل آپریشنز اور کوالٹی اشورینس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا نجلی گپتا کا کہنا ہے کہ ہائیڈریٹ رہنا بہت زیادہ ضروری ہے کیونکہ پانی زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے اور گردے کی پتھری کو روکنے کا کام بھی کرتا ہے۔

اس دوران پراسیس شدہ غذا سے پرہیز کرنا، جن میں نمک اور چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، موسم سرما میں گردوں کی صحت کی ایک اہم کلید ہے۔ اس میں پتوں والی سبزیاں، بیر، سیب اور اناج جیسی غذائیں بھی لازمی شامل کی جائیں کیونکہ یہ آکسیڈیٹیو تنائو سے بچانے کے لیے ضروری وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ فراہم کرتے ہیں۔

سردیوں کا موسم سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب ہم زیادہ تر نمک اور چینی کی مقدار والی خوراک کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ گردوں پر منفی اثر ڈالتی ہیں، اس لئے گردوں کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے فائبر اور صحت مند چکنائی سے بھرپور موسم سرما کی متوازن غذا استعمال کی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ صرف غذا ہی ضروری نہیں بلکہ آپ کو اپنی جسمانی سرگرمی کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ متحرک رہیں اور صحت مند جسمانی افعال کو برقرار رکھنے کے لیے دن میں کم از کم 30 منٹ کسی بھی قسم کی ورزش لازمی کی جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں