کالی چائے

کالی چائے پینے کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد

چائے دنیا کے قدیم ترین مشروبات میں شامل ہے اور دنیا بھر میں لوگ کم و بیش 5000سال سے کالی چائے پیتے چلے آ رہے ہیں۔

اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ چائے دنیا میں پانی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب بن چکا ہے، اس آرٹیکل میں خاص طور پر کالی چائے کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
صحت قلب۔
یہ چائے دل صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اس میں Theaflavins شامل ہوتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں flavonoids بھی شامل ہوتے ہیں، وہی اینٹی آکسیڈنٹ جو ڈارک چاکلیٹ اور گری دار میوے میں بھی ہوتے اور جو دل کی بیماری کا خطرہ 8 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
فالج۔
دماغ تک خون لے جانے والی نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے فالج کا اٹیک ہوتا ہے، اس وقت یہ عالمی سطح پر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ کالی چائے پینا فالج کے خطرے کو کم کرنے کا ایک اہم ترین ذریعہ ہو سکتا ہے۔
توجہ مرکوز کرنا۔
چائے کی دیگر اقسام کے برعکس بلیک ٹی میں کیفین زیادہ ہوتی ہے جو کافی میں نصف مقدار کے برابر ہے۔ اس میں ایک امینو ایسڈ بھی ہوتا ہے جسے L-theanine کہتے ہیں۔ یہ انسان کو ہشاش بشاش کرنے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
شوگر۔
اگر میٹھے کے بغیر یہ چائے پی جائے تو اس سے خون میں گلوکوز کو کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے، یہ چائے آپ کے جسم کی شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتی ہے۔
کینسر۔
دنیا بھر میں محققین دہائیوں سے کینسر پر چائے کے اثرات کا مطالعہ کرتے چلے آ رہے ہیں، انہوں نے اپنے نتائج میں یہ جانکاری حاصل کی ہے کہ چائے میں موجود پولیفینول بعض قسم کے کینسر سے لڑنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں