سٹاک مارکیٹ نیا ریکارڈ

سٹاک مارکیٹ نیا ریکارڈ ، 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور سٹاک مارکیٹ نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کا چوتھا روز بھی سٹاک ایکسچینج میں نیا دن بہترین ثابت ہوا اور پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کر گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 481 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور یوں سٹاک ایکسچینج ایک اور نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکی کرنسی کی صورت حال دیکھی جائے تو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سے روپے کی قدر بحال ہو رہی ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں