ڈرائی کلین

ڈرائی کلین کیلئے استعمال ہونے والے دو کیمیکل انسانی صحت کیلئے خطرناک قرار

انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے ڈرائی کلین کے لئے استعمال کیے جانے والے ان دو خطرناک کیمیکلز پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ بے رنگ محلول گردوں کے کینسر اور دیگر سنجیدہ نوعیت کے صحت کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں، ان بے رنگ محلول میں پی سی ای اور ٹی سی ای نامی کیمیکل شامل ہیں، انسانی صحت کے لئے خطرناک ہونے کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر میشل فریڈ ہوف کا کہنا ہے کہ جب محفوظ متبادل موجود ہوں تو ایسے میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل کا گلو اور ڈرائی کلین میں استعمال ناقابل قبول ہو جاتا ہے، اس لئے ان کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

میشل فریڈ ہوف کے مطابق پی سی ای اور ٹی سی ای کے محفوظ متبادل عام بازار میں بڑے پیمانے پر دستیاب ہیں، اس لئے ان کیمیکلز کے گلو بنانے یا ڈرائی کلیننگ کے لیے استعمال کرنے کی کوئی بھی اہم وجہ نہیں ہے کیونکہ یہ دونوں بہت خطرناک ہیں۔

اس حوالے سے ایجنسی نے گزشتہ برس پی سی ای کے بہت سے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی تھی اور اس حوالے سے ایک پروگرام بھی تشکیل دیا تھا جس کے تحت ان کیمیکلز کے وہ استعمال دیکھنا تھا کہ جو ممنوع نہیں ہیں۔

تمام تر صورت حال کا بغور جائزہ لینے کے کچھ ماہ بعد ایجنسی کی طرف سے ہر طرح کے استعمال کے لیے ٹی سی ای کے بنانے، درآمد کرنے، پروسیس کرنے اور تقسیم کرنے پر پابندی کی تجویز دی گئی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں