آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں جو کہ خفیہ اطلاعات پر کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 43 خوارجی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی ہلاکتیں 9 دسمبر سے اب تک مختلف آپریشنز کے دوران ہوئی ہیں۔ خفیہ اطلاعات پر کی گئی سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور ان میں ہونے والی ہلاکتیں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشت گرد گروپوں کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی رات سکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، اس کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں کی جانے والی مختلف کاررائیون کے دوران 18خوارج کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 13 دسمبر کو بلوچستان میں موسی خیل اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کارروائیاں کی گئیں، سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں مجموعی طور پر 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔