بوڑھے مرد

تھکاوٹ کا شکار بوڑھے مرد انتہائی مہلک بیماری کے خطرے سے دوچار

حالیہ تحقیق کے مطابق تھکاوٹ کی شکایت کرنے والے بوڑھے مرد جن بڑی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں، کینسر ان میں سے ایک ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مردوں کو اس مہلک بیماری کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، تھکاوٹ کی شکایت کرنے والے عمر رسیدہ مردوں میں کینسر چار بڑی بیماریوں میں سے ایک اہم بیماری بن کر سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بہت سے لوگ تھکاوٹ کی نئی علامات کے ساتھ اپنے معالجین سے رابطہ کرتے ہیں، لیکن اس کی وجہ کیا ہوتی ہے اس کا تعین کرنا بہت ہی مشکل ہو سکتا ہے۔

اس حالیہ مطالعے کے دوران 237 مختلف بیماریوں کا جائزہ لیا گیا، اس دوران معلوم ہوا کہ ڈپریشن، سانس کی نالی میں انفیکشن، بے خوابی اور تھائی رائیڈ کے مسائل (خواتین میں) جیسی کیفیات عام طور پر تھکاوٹ سے منسلک تھیں، لیکن مریض کی عمر اور جنس کے لحاظ سے ان میں اختلاف بھی پایا گیا۔

اس تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ 80 برس کی عمر کے مردوں میں تھکاوٹ کی شکایت کرنے والوں میں شکایت نہ کرنے والے مردوں کے مقابلے میں کینسر چوتھی بڑی بیماری تھی۔ البتہ اسی عمر کی خواتین میں اس بیماری کا نمبر 13واں رہا۔

اس مطالعے کے محققین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے بوڑھے مرد میں جو کہ تھکاوٹ کی شکایت کرے، کینسر کی تشخیص کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ مرض کی جلد تشخیص ممکن ہو سکے اور اس کا بروقت علاج بھی کیا جا سکے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں