زرمبادلہ ذخائر

زرمبادلہ ذخائر پاکستان میں کتنے سال بعد 12ارب ڈالر سے متجاوز ہوئے؟

اس وقت پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16.62 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.58 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی خصوصی معاونت کے نتیجہ میں اس وقت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 2 سال 5 مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر 2024 تک اسٹیٹ بینک کے مجموعی طور پر ذخائر 12.04 ارب ڈالر ہو گئے تھے جبکہ زرمبادلہ کے ان ذخائر میں ہفتہ وار 620 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے نتیجہ میں اس وقت پاکستان کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 16.62 ارب ڈالر ہو چکے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی اس وقت4.58 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پالیسی ساز ماحول اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے کے سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) نے بہت کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان میں معاشی استحکام لانے کے لیے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی طرف سے بھرپور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ایس آئی ایف سی کی طرف سے سرمایہ کاروں کے ساتھ کیا جانے والا تعاون اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رجحان پاکستان کی مالی حالت میں بہتری کا مظہر ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی مسلسل بہتری کا رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے دوران ہر دن ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں