گھر میں سگریٹ نوشی

گھر میں سگریٹ نوشی سے بچوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات کیا ہیں؟

جن بچوں میں جینیاتی طور پر ملٹیپل اسکلیر وسیس ( ایم ایس ) ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، یہ خطرہ گھر میں سگریٹ نوشی کے دھوئیں سے اور زیادہ سنگین ہو جاتا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی نئی تحقیق نے ملٹیپل اسکلیر وسس کی بنیادی وجہ پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ ایسے بچے جن میں میں جینیاتی طور پر ملٹیپل اسکلیر وسیس ( ایم ایس ) ہونے کا خطرہ ہو تو یہ خطرہ کسی بھی فرد کی طرف سے گھر میں سگریٹ نوشی کے دوران نکلنے والے دھوئیں سے اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر رنز فریڈرک کی قیادت میں ایک ڈچ ٹیم نے تحقیق کے دوران یہ پایا کہ جینیاتی ملٹیپل اسکلیر وسیس ( ایم ایس ) کا خطرہ اس وقت اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے جب دماغی نشوونما پر گھریلو سگریٹ نوشی کے دھوئیں کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہوتے ہیں۔

اس نئی تحقیق نے ایم ایس کی جڑوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے آگاہی دی ہے کہ اگرچہ زیادہ تر لوگ 20 اور 40 کی دہائی کے درمیان یہ بیماری پیدا کرتے ہیں لیکن یہ خطرہ بچپن میں ہی شروع ہو سکتا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ایم ایس اس وقت ہوتا ہے جب کسی بھی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام خراب ہو جاتا ہے اور مائیلین ( اعصابی خلیوں کی حفاظت کرنے والے مادے) پر حملہ کرتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ شخص کی حرکات، توازن، علمی صلاحیتیں اور دیگر فعل آہستہ آہستہ کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں