حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکی محققین کی طرف سے کی جانے والی حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ نتائج کی تصدیق کے لیے ابھی مزید کلینیکل ٹرائلز کی مزید ضرورت ہے۔ تاہم تحقیق کے دوران اس بات کے مضبوط شواہد سامنے آئے ہیں کہ ڈارک چاکلیٹ کی پانچ سرونگ فی ہفتہ یعنی ہفتے میں 5 بار چاکلیٹ کھانا ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
چاکلیٹ میں فلاوا نولز کی اعلی سطح موجود ہوتی ہے اور محققین نے حالیہ مطالعے میں پایا ہے کہ اس کا ہفتے میں پانچ سرونگ استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے جو کہ ان مریضوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے جو کہ چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہیں۔
چاکلیٹ میں فلاوا نولز ( پھلوں اور سبزیوں میں پایا جانے والا قدرتی مرکب ) کی اعلی سطح موجود ہوتی ہے جو کہ دل کی صحت کو فروغ دینے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
محققین نے اس تحقیق کے دوران یہ جانکاری حاصل کی ہے کہ جو لوگ کسی بھی قسم کی چاکلیٹ کے ہفتے میں کم از کم پانچ سرونگ کھا لیتے ہیں ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی شرح ان لوگوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر 10 فیصد کم ہوتی ہے جنہوں نے شاذ و نادر یا کبھی چاکلیٹ نہ کھائی ہو۔