سکول میں فائرنگ

امریکی ریاست وسکونسن میں سکول میں فائرنگ سے بچوں سمیت 5 افراد ہلاک، 5 زخمی

سکول میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور بھی اسی سکول میں ہی زیر تعلیم تھا جو کہ خود بھی اس افسوس ناک واقعہ میں ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست وسکونسن میں ایک سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، سکول کے احاطے میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے سکول میں پیش آیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے ہے۔ مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ مشتبہ حملہ آور متعلقہ سکول میں ہی زیر تعلیم تھا وہ خود بھی اس واقعہ میں ہلاک ہو گیا ہے۔

تعلیمی ادارے میں ہونے والی اس فائرنگ کے نتیجہ میں مرنے والے باقی 4 افراد کے بارے میں مزید معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے حاصل شدہ معلومات عوام کے سامنے بھی لازمی لائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی تعلیمی اداروں میں ایسے افسوس ناک واقعات پیش آ چکے ہیں، والدین نے ان واقعات کے سدباب کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں