اولڈ بیلی کران کورٹ نے سارہ شریف قتل کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد سزا سنائی۔
یاد رہے کہ معصوم بچی سارہ شریف کی لاش اگست میں اس کے بیڈ روم سے ملی تھی، برطانیہ میں معصوم بچی سارہ شریف قتل کیس میں والد عرفان شریف کو کم سے کم 40 اور سوتیلی والدہ بینش بتول کو 33 سال کی قید کاٹنی ہو گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولڈ بیلی کران کورٹ نے والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد سزا سنائی، عدالت فیصلے کے مطابق 43 سالہ والد اور 30 سالہ والدہ عمر قید کی کم سے کم مدت بالترتیب 40 اور 33 سال کاٹنے کے بعد بھی مرتے دم تک لائسنس پر زیر نگرانی ہی رہیں گے اور خلاف ورزی پر دوبارہ جیل جانا پڑے گا۔
عدالت کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی ملزمان کی رہائی کی گارنٹی نہیں، اس کا فیصلہ پیرول کرے گا۔ عدالت نے سارہ شریف کے چچا 29 سالہ فیصل ملک کو جرم چھپانے، خاموش رہنے اور معاونت پر 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ سارہ شریف کی لاش اس کے بیڈ روم سے 10 اگست کو ملی تھی جب کہ اس کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا پاکستان فرار ہو گئے تھے۔