اکثر اوقات بچوں میں جارحانہ رویہ اتنا شدید بھی ہو سکتا ہے کہ جہاں پر والدین کا انہیں کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ترین ہو جاتا ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موبائل کی اسکرین پر بہت زیادہ وقت چھوٹے بچوں کی نیند کو خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے جو بالآخر بچوں میں جارحانہ رویہ کو فروغ دینے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
اس تحقیق میں شامل محققین نے ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ اینڈ کیئر جریدے میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیند کی خرابی بچوں میں ناقص توجہ، متشدد سرگرمیوں اور موڈ کی خرابی کو بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے۔
مزید برآں بدترین صورتوں کے دوران بچے ایسی صورت حال میں بھی جاسکتے ہیں جہاں والدین کا بچوں کو کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ترین کام بن جاتا ہے۔
بچوں سے متعلق سماجی اور جذباتی سرگرمیوں اور ترقیاتی سائیکو پیتھولوجی کے ماہر، ڈاکٹر بوون ژا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس تحقیق سے اخذ کئے گے ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ موبائل اسکرین پر ضرورت سے زیادہ وقت اور نیند میں خلل ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں جس سے توجہ کے مسائل، اضطراب اور ڈپریشن کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔