پھل اور سبزیاں

پھل اور سبزیاں روزانہ کتنی مقدار میں اور کیوں کھانی چاہئیں؟

مختلف مطالعات سے یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ پھل اور سبزیاں جتنی زیادہ سے زیادہ استعمال کی جائیں، صحت کیلئے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

دنیا کے مختلف حصوں میں کیے گئے تقریبا 350 مطالعات پھلوں اور سبزیوں کے صحت پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہیں، جن میں دل سے جڑے عارضے ، کینسر اور جلد موت کے مسائل بھی شامل ہیں۔

ان مطالعات کے نتائج میں ماہرین نے پایا کہ جو لوگ روزانہ 800 گرام یا اس سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، ان میں صحت کی خرابی کا خطرہ بہت ہی کم ہوتا ہے۔ ذیل میں صحت کی مختلف حالتوں کا ذکر ہے، جن کے خطرے میں کمی کا تعلق پھلوں اور سبزیوں کی اقسام اور ان کی مخصوص مقدار سے جڑا ہوا ہے۔

ہارٹ اٹیک: روزانہ 200 گرام تک پھلوں اور سبزیوں کی کھپت سے اس بیماری کا خطرہ 8 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر وٹامن سی، سیب یا ناشپاتی، پھلوں کے رس، سبز پتوں والی سبزیاں، گاجر اور شکرقندی استعمال کرنا مفید ہے۔

فالج: سیب یا ناشپاتی، لیموں، سبز پتوں والی سبزیاں اور سبزیوں کا اچار 200 گرام تک روزانہ کھانے سے اس بیماری میں 16% تک کمی پائی گئی۔

دل کی بیماری: روزنہ 200 گرام تک پھل اور سبزیاں کھانے سے اس بیماری میں 8% کمی سامنے آئی، خاص طور پر سیب یا ناشپاتی، لیموں، گاجر، ہری پتوں والی سبزیاں شامل ہیں۔

کینسر: اسی طرح کینسر کا خطرہ 3 فیصد کم پایا گیا اگر روزانہ 200 گرام تک پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔

اموات: جلد موت کے خطرے میں بھی 200 گرام تک پھلوں اور سبزیوں کے کھانے سے 10% کمی پائی گئی جن میں خاص طور پر سیب یا ناشپاتی، بیر اور آلو شامل ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں