پاکستان میں دراندازی کی کوشش

پاکستان میں دراندازی کی کوشش میں 15 سے زائد خوارج اور افغان طالبان ہلاک و زخمی

پاکستان میں دراندازی کی کوشش میں 15 سے زائد خوارج اور افغان طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق 27, 28 دسمبر کی شب فتنۃ الخوارج کے 20سے 25 دہشت گردوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے
کُرم اور شمالی وزیرستان میں 2مقامات سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
پاکستان میں دراندازی کی کوشش:
28 دسمبر کی علی الصبح خوارج نے دوبارہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی
ناکام ہونے پر 28 دسمبر کی علی الصبح خوارج اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات ملی ہیں۔
مؤثر جوابی فائر سے 15 سے زائد خوارج اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
موثر جوابی کارروائی اور گولہ باری سے افغان طالبان 6 پوسٹیں چھوڑ کر بھی بھاگ گئے۔ افغان سائڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہ ہونے اورصرف 3 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت سے فتنۃ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے کا کہا ہے،
جس پر بجائے فتنۃ الخوارج کو کنٹرول کرنے کے اور ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے، افغان طالبان فتنۃ الخوارج کی مسلسل معاونت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں