ہائی بلڈ پریشر ادویات

ہائی بلڈ پریشر ادویات لینے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ آپ بھی جانئے

ہائی بلڈ پریشر ادویات لینے کے مناسب وقت کے حوالے سے معاشرے میں کئی مفروضے قائم ہیں تاہم یہ رات کے وقت ویسے بھی کم ہو جاتا ہے۔

اس حوالے سے بہت سے لوگوں کا عام خیال یہ ہے کہ سونے سے پہلے ہائی بلڈ پریشر ادویات لینا بہت فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ غیر ضروری ہوتا ہے، رات کو سونے سے پہلے بلڈ پریشر کی دوا اس وقت تک ہرگز نہ لی جائے جب تک کہ آپ کے ڈاکٹر نے خاص طور پر ہدایت نہ کی ہو۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو ماضی میں بہت سے ڈاکٹرز رات کو بلڈ پریشر کی دوا لینے کی تجویز دیتے رہے ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دل کے دورے اکثر صبح کے اوقات میں ہوتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ بلڈ پریشر عام طور پر نارمل اور ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں میں رات کے وقت ویسے بھی کم ہو جاتا ہے تو اس لیے اسے مزید کم کرنا غیر ضروری ثابت ہوتا ہے، اس لئے دوا لینے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔

بلڈ پریشر کی سب سے عام دوائیوں میں Diuretics یعنی پانی سے کھانے والی گولیاں ہی شامل ہوتی ہے۔ ڈائیورٹیکس بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت موثر ثابت ہوتی ہیں اور اکثر ہائی بلڈ پریشر کے لیے تجویز کردہ دوائوں میں یہ پہلا انتخاب ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ دوائیں پیشاب کے ذریعے جسم سے اضافی سیال نکالنے کا کام سرانجام دیتی ہیں اس لیے انہیں رات کے وقت لینے سے آپ کو بار بار پیشاب کے لئے جاگنا پڑ سکتا ہے اور اس سے نیند میں خلل آتا ہے۔

اس لئے دیکھا جائے تو ہائی بلڈ پریشر کی ادویات کو عام طور پر صبح کے وقت لینا چاہئے یا اگر روزانہ دو بار کی خوراک ہے تو پھر بھی سونے سے کم از کم چھ گھنٹے پہلے دوا کھا لینی چاہئے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں