اسٹاک ایکسچینج میں بلندیوں کے ریکارڈز

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس کی دو سطحیں بحال

کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس کی دو سطحیں بحال۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 2 سطحیں بحال ہو گئیں۔
پیر کے روز بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 894 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،
جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی اور انڈیکس 112245 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1613 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 112964 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا،
جس کے کچھ ہی دیر بعد 1929 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی
انڈیکس کی ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہو گئی، جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر 113280 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا
اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہونے کے بعد بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں