اسلام آباد: نئی امیدوں کا نیا سال 2025 : پاکستان نئی امنگوں کے ساتھ نئے سال میں داخل
پاکستان نے تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ سال 2024 کو الوداع جبکہ نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ سال 2025 کو خوش آمدید کہا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک کے بعد رات 12 بجتے ہی پاکستان میں بھی سال 2025 کا آغاز ہوگیا،
گھڑیال میں 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کی گئی جس سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا جبکہ شہریوں نے نئے سال کا خوب جشن منایا۔
پاکستانیوں کو امید ہے کہ سال 2025 عوام اور ملک کی بہتری کا سال ہوگا جس میں ترقی کی نئی منازل کو حاصل کیا جائے گا۔
سال نو کی آمد کے حوالے سے ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں آتش بازی اور میوزیکل پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلیے آتش بازی کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کیلیے عوام بڑی تعداد میں گورنر ہاؤس پہنچے۔