وزن میں کمی

وزن میں کمی کے لیے کتنی ورزش اہم ہے؟ انتہائی اہم معلومات

حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق وزن میں کمی کے لیے ہفتے میں ڈھائی گھنٹے کی جسمانی ورزش اہم ثابت ہوتی ہے۔

اس حالیہ تحقیق کے نتائج کے مطابق ہر ہفتے 150 منٹ سے زیادہ کی ایروبک ورزش یعنی متعدل یا سخت نوعیت کی ورزش وزن کم کرنے کے لئے انتہائی موثر پائی گئی۔ اس سلسلے میں ماہرین کے مطابق ہفتے میں ڈھائی گھنٹے کی جسمانی ورزش بھی انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

جرنل جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں ماضی میں کیے جانے والے کلینیکل ٹرائلز کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں کسی بھی طرح کی ورزش کے وزن میں کمی کے اثرات کو دیکھا گیا ہے۔

اس نئی تحقیق کے سامنے آنے والے نتائج سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ہر ہفتے تقریبا 30 منٹ کی ورزش صرف معمولی سے وزن میں کمی سے تعلق رکھتی تھی یعنی یہ ورزش آپ کے وزن کو کم کرنے کے لئے زیادہ معاون ثابت نہیں ہوتی۔

تاہم ماہرین کے مطابق اگر آپ ہر ہفتے 150 منٹ سے زیادہ کی ایروبک یعنی متعدل یا سخت نوعیت کی ورزش کرتے ہیں تو ایسا کرنا آپ کے وزن کو کم کرنے کے لئے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایروبک ورزش ایک ایسی قسم کی جسمانی سرگرمی ہوتی ہے جو مخصوص مدت کے لیے لوگوں کے دل کی دھڑکن کو بڑھا دیتی ہے اور جسم کو بھی پسینے میں شرابور کر دیتی ہے اور یہ بہت زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں