ابلا انڈا یا آملیٹ صحت بخش ہیں یا نہیں، ماہرین کے مطابق اس بات کا تمام تر انحصار آپ کے غذائی اہداف اور ترجیحات پر ہوتا ہے۔
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ انڈے میں وٹامن A، B12، اور D کے ساتھ ساتھ آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور زنک جیسے معدنیات بھی پائی جاتی ہیں۔
ابلا انڈا یا آملیٹ ہم سب کی روز مرہ کی خوراک میں شامل ہوتا ہے لیکن ان دونوں میں سے زیادہ مفید کونسا ہے، اس حوالے سے یہ انتہائی اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ابلا ہوا انڈا۔
عام طور پر دیکھا جائے تو یہ انڈا ان لوگوں کے لئے زیادہ بہتر ہے جن کے پاس وقت کی قلت ہے، یہ جلد پک جانے والا، کم کیلوری اور زیادہ پروٹین کے شوقین افراد کیلئے ایک اچھا انتخاب ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ابلے ہوئے انڈے اپنے زیادہ تر غذائی اجزا اور پروٹین کو برقرار رکھتے ہیں کیونکہ ان کو اضافی اجزا یا چکنائی کے بغیر پکایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی مخصوص بیماری کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
آملیٹ۔
ماہرین کے مطابق یہ زیادہ کیلوری اور اچھی طرح سے ایک متوازن خوراک لینے والوں کے لیے بہترین انتخاب ہوتا ہے، اگر آپ سبزیوں کے زیادہ شوقین ہیں تو آملیٹ ذائقے کے ساتھ ساتھ غذائیت کا ایک اچھا ذریعہ ہوتا ہے۔
لیکن اگر آپ پنیر یا دیگر زیادہ کیلوریز والے اجزا پسند کرتے ہیں تو اس حوالے سے بھی یہ زیادہ اہم ہے کیونکہ آملیٹ میں کیلوریز اور سیر شدہ چکنائی بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس حوالے سے دیکھا جائے تو ابلے ہوئے انڈے اور آملیٹ دونوں ہی صحت بخش غذا میں شامل ہیں۔ دونوں اقسام کے انڈے غذائی اجزا کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، ان میں وٹامن A، B12، اور D کے ساتھ ساتھ آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور زنک جیسے معدنیات شامل ہیں۔