شادی شدہ جوڑے

شادی شدہ جوڑے کنواروں کے مقابلے میں وزن جلدی کم کیوں کر لیتے ہیں؟

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق شادی شدہ جوڑے اکٹھے ڈائیٹ کرنے کی وجہ سے وزن میںجلدی کمی کر لیتے ہیں۔

بورن ماتھ یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے کے مشورے شادی شدہ جوڑوں کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں کیونکہ دونوں پارٹنر ایک جیسی خوراک استعمال کرتے ہیں۔

اس نئی تحقیق کے مطابق جوڑے اکٹھے ڈائیٹ کرتے ہیں اس لئے ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی کم ہو جاتا ہے جو اکیلے ڈائیٹ کرتے ہیں۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق طرز زندگی میں تبدیلیوں کا مقصد ان لوگوں میں وزن کو کم کرنا ہوتا ہے جن کا وزن زیادہ ہے جبکہ بہت سے شادی شدہ جوڑے ایک ساتھ مٹاپے کا خطرہ بھی رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ وزن میں کمی سے متعلق ڈائیٹ کی تجویز جوڑوں کے لئے زیادہ مفید ہے ، ان نتائج سے یہ بھی جانکاری ملی کہ جن جوڑوں نے غیر صحت بخش کھانے کی عادات ترک کرنے کے لیے ایک ساتھ شروعات کی، وہ اوسطا 2.25 کلوگرام زیادہ وزن کم کرنے میں کامیاب رہے۔

رپورٹ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق جن جوڑوں نے ایک ساتھ اور یکساں کیلوریز کا انتظام کیا، ان میں ان لوگوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر وزن کم ہوا جو اکیلے صحت مند طرز زندگی پر عمل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں