سزائوں پر عمل درآمد کے دوران سانحہ 9 مئی کے مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزائوں پر عمل درآمد کے دوران مجموعی طور پر 67مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
ان میں سے 48 پٹیشنرز کو قانونی کارروائی کے لیے کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتا انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
2۔سمیع اللہ ولد میرداد خان
3۔لئیق احمد ولد منظور احمد
4۔امجد علی ولد منظور احمد
5۔یاسر نواز ولد امیر نواز خان
6۔سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان
7۔زاہدخان ولد محمد نبی
8۔محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان
9۔ حمزہ شریف ولد محمد اعظم
10۔ محمد سلمان ولد زاہد نثار
11۔ اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
12۔ محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
13۔ سفیان ادریس ولد ادریس احمد
14۔منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
15۔ محمد احمد ولد محمد نذیر
16۔ محمد نواز ولد عبدالصمد
17۔ محمد علی ولد محمد بوٹا
18۔ محمد بلاول ولد منظور حسین
19۔ محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم
ترجمان پاک فوج کے مطابق ان مجرموں کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرموں کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سزائوں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔