اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع آئندہ ہفتے کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ، ڈاکٹر توقیر شاہ، طلال چوہدری اور دیگر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان یے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے نئے وزراء سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ فی الوقت 18 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ حکومت کے قلمدانوں کی مجموعی تعداد 33 ہے،
2 وزرائے مملکت، 3 خصوصی معاونین اور 1 مشیر وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اہم قلمدانوں میں زیادہ رد و بدل کی توقع نہیں
تاہم 4 سے 5 وزرائے مملکت کو ذمے داریاں سوپنے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام طلبکرلیا گیا ہے.