اگر یہ پوچھا جائے کہ پاستا صحت بخش یا نقصان دہ ہے، تو ماہرین کے مطابق یہ اس کی قسم اور اسے تیار کرنے کے طریقہ کار پر منحصر ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ ہر روز پاستا کھانا نقصان دہ نہیں ہے، خاص طور پر اگر اس کو دیگر غذائوں کے ساتھ ملا کر کھایا جائے، تاہم پھر بھی اس کے صحت بخش یا نقصان دہ ہونے کا تعلق اس کی قسم اور اسے تیار کرنے کے طریقہ پر ہی منحصر ہے۔
اگر اسے روزانہ کھایا جائے تو اس کے نتیجہ میں صحت پر مرتب ہونے والے اثرات درج ذیل ہو سکتے ہیں۔
کاربو ہائیڈریٹ کی مقدار:
یہ بنیادی طور پر کاربو ہائیڈریٹس ہے جو آپ کے جسم کو توانائی تو فراہم کرتا ہے لیکن اس کا زیادہ اور مسلسل استعمال خون میں شوگر کے اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
فائبر کی مقدار:
اگر اس کو بغیر چھنی گندم کے بنایا جائے تو اس کے نتیجہ میں فائبر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو پیٹ بھرنے کے احساس اور جسمانی استحکام کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہے۔
غذائیت کا ذریعہ:
اس بات کا زیادہ انحصار اس میں ملائے جانے والے اجزا پر ہے۔ صحت بخش ساس کے ساتھ یہ وٹامنز، معدنیات اور پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ بن سکتا ہے، خاص طور پر جب چکن یا مچھلی جیسے پروٹین کے ذرائع کے ساتھ ملا کر کھایا جائے۔
وزن میں اضافہ:
یہ اگرچہ بذات خود فطری طور پر جسم کو موٹا نہیں کرتا لیکن زیادہ کیلوریز والی ساس وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
غذائیت کی قسم:
اس کو اگر دوسرے غذائی اجزا کو شامل کیے بغیر ہر روز کھایا جائے تو یہ انسانی جسم کو ضروری غذائی اجزا سے محروم کر سکتا ہے اور ایک جیسی غذا کا باعث بننے کے نتیجے میں صحت پر مضر اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔