مدینہ منورہ

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمند زائرین کے لئے بڑی خوشخبری

اب تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد مدینہ منورہ میں حاضری کا نیا اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمند زائرین کے لئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت اب زائرین کے لئے بڑی آسانی فراہم کر دی گئی ہے۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکائو نٹس کے مطابق مسجد نبوی ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد کی گئی پابندی کو اب ہٹا دیا گیا ہے۔

ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ختم ہو گئی ہے تاہم نسک موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکائو نٹس کی طرف سے جاری کی گئی نئی ہدایات کے مطابق اب تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔

مسجد نبوی میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ریاض الجنہ میں‌نوافل ادا کرنے کے حوالے سے حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکائو نٹس کی طرف سے جاری کی گئی نئی ہدایات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں