اسمارٹ واچ

اسمارٹ واچ سگریٹ نوشی کیسے چھڑوا سکتی ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

ایک حالیہ تحقیق میں محققین کا یہ ماننا ہے کہ اسمارٹ واچ میں ٹیکنالوجی کا استعمال لوگوں کو سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

سائنس دانوں کی یہ کوشش لوگوں کو سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے، برطانوی یونیورسٹی آف برسٹل کی ایک ٹیم نے ایک سافٹ ویئر بنایا ہے جو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچ پر ایک موشن سینسر استعمال کرتا تاکہ سگریٹ نوشی کے دوران ہاتھ کی حرکت واضح ہو سکے۔

یہ ایپ نشان دہی ہونے کے بعد سگریٹ نوشی کرنے والے اور چھوڑ دینے والوں کی جانب سے بنائے گئے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ایک وائبریشن الرٹ جاری کرتی ہے اور سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کے لیے پیغامات کو واچ کی اسکرین پر واضح کر دیتی ہے۔

ان میں سے ایک پیغام میں بتایا گیا ہے ک سگریٹ نوشی ترک کرنے سے سانس زیادہ آسانی سے لیا جا سکتا ہے جبکہ دیگر پیغامات میں یہ بتایا جاتا ہے کہ کتنی سگریٹ پھونکی گئیں اور کل کتنے کش لگائے گئے ہیں، میسج دیکھنے کے بعد صارف اس کو سوائپ کر سکتا ہے یا مزید معلومات دیکھنے کے لیے بٹن دبا سکتا ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف برسٹل کے کرس اسٹون کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو سگریٹ ترک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو ابتدائی مراحل میں مسائل پیش آتے ہیں اور اس کی وجہ سے یہ عادت دوبارہ پھر سے لگ جاتی ہے۔

اس تحقیق میں شرکا نے اس ٹیکنالوجی کی حامل اسمارٹ واچز پہنیں اور بعد میں اس کی آفادیت کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کیا گیا، 66 فیصد افراد کو ٹیکنالوجی کے ساتھ اسمارٹ فون کا پہننا قابل قبول تھا جبکہ 61 فیصد نے میسج کے متن کو اپنے متعلق ہی پایا۔

ان میں سے مثبت آرا دینے والے افراد نے بتایا کہ ایپ نے سگریٹ نوشی کے متعلق آگاہی دی اور یہ عادت ترک کرنے کے لیے حوصلہ افزائی ہوئی جبکہ مفنی آرا دینے والے افراد کا کہنا تھا کہ بار بار کے پیغامات نے اس حوالے سے اپنا اثر کھو دیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں