زیبرا فش

زیبرا فش میں چھپا انسانی صحت کا بڑا راز کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

زیبرا فش میں ایک پروٹین ایچ ایم جی اے 1 دریافت ہوا ہے جو غیر فعال جینز کو فعال کر کے چوہوں کے کمزور دلوں کو بحال کر سکتا ہے۔

سائنس دانوں کی طرف سے زیبرا فش میں ایک پروٹین ایچ ایم جی اے 1 دریافت کیا گیا ہے جس سے غیر فعال جینز کو فعال کر کے چوہوں کے کمزور دلوں کو بحال کیا گیا، یہ دریافت انسانوں کی قلبی صحت کی بحالی کے لیے امید کی نئی کرن ہو سکتی ہے۔

ہیوبرخت انسٹیٹیوٹ کے بیکرز گروپ کے سائنس دانوں کی طرف سے چوہوں کے مسائل زدہ دلوں کو اس فش میں پائے جانے والے پروٹین کا استعمال کرتے ہوئے ٹھیک کر کے ایک بڑی اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

اس تحقیق میں ایچ ایم جی اے 1 نامی پروٹین کی شناخت کی گئی ہے جو کہ اس فش میں قلبی صحت کی بحالی کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج کو جرنل نیچر کارڈیو ویسکیولر ریسرچ میں شائع کیا گیا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایچ ایم جی اے 1 نے بڑی کامیابی کے ساتھ چوہوں میں غیر فعال جینز کو فعال کرنے میں کامیابی حاصل کی، جس کی وجہ سے بغیر کسی نقصان ( جیسے کہ دل کا بڑا ہو جانا ) کے دل کی صحت کی بحالی ممکن ہوئی۔

ڈچ ہارٹ فائونڈیشن اور ہارٹ کائنڈ فائونڈیشن کے اشتراک سے کی جانے والی اس کامیاب تحقیق میں ہارٹ فیلیئر کا مقابلہ کرنے کے لیے ری جینریٹیو تھراپیز کے وضع کیے جانے کی طرف ایک اہم پیشرفت بھی سامنے آئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں