ہیڈ فونز

ہیڈ فونز کا زیادہ استعمال آپ کی سماعت پر کیا منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق ہیڈ فونز کا نقصان اس وقت اور بھی زیادہ جلدی سامنے آتا ہے جب مسلسل اور تیز آواز میں سنا جائے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں ہیڈ فونز کا استعمال عام ہو چکا ہے لیکن اکثریت اس کے نقصانات سے ابھی تک نا واقف ہے۔ہیڈ فون کا استعمال آپ کی سماعت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

خاص طور پر اگر آپ انہیں زیادہ دیر تک طویل عرصے سے استعمال کر رہے ہوں، اس کے ساتھ ساتھ اس کا نقصان اس وقت اور بھی زیادہ جلدی سامنے آتا ہے جب تیز آواز میں استعمال کیا جائے۔

ہیڈ فون سے سماعت پر کیا کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، قارئین کو اس آرٹیکل میں آگاہی دی جا رہی ہے۔

ٹنائٹس ۔ (Tinnitus)کان میں گھنٹی بجنے کی آوازیں آنا یا بھِن بھِن محسوس ہونا ۔

سننے میں دشواری۔ زیادہ شور والے ماحول میں سننے میں دشواری یا عام حالات میں بھی لوگوں کی باتیں صحیح سے نہ سن پانا جیسے مسائل سامنے آنا۔

حسی سماعت کا نقصان۔ اس سے اندرونی کان یا سمعی اعصاب میں بالوں کے خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے جو آوازوں کی شناخت مشکل بنا سکتا ہے۔

حفاظت:

اگر آپ ہیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو اپنی سماعت کی حفاظت کے لیے آپ کو چاہئے کہ ان تجاویز کو سامنے رکھیں۔

1۔ اگر آپ روزانہ انہیں استعمال کرتے ہیں تو وقفہ لینا ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ 60/60 اصول آزما سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ 60 منٹ تک آواز کو 60 فیصد والیوم پر رکھنا اور پھر ایک گھنٹے بعد وقفہ لینا۔

2۔ ایسے ہیڈ فون کے استعمال کو ترجیح دیں جو کہ کان کے اوپر آرام دہ محسوس ہوں۔

3۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ کے ہیڈ فون میں الگ سے والیوم کنٹرول بٹن موجود ہو۔

اس کے استعمال کے دوران ایسی آوازوں سے پرہیز کریں جو بہت زیادہ اونچی ہوں یا بہت دیر تک سنائی دیتی ہوں۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت آٹھ گھنٹے کام کے دوران 80 ڈی بی والیوم کو سننے کو محفوظ سطح سمجھتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں